نیویارک: سام سنگ نے اپنا سب سے مہنگا اور فولڈایبل فون فروخت کے لیے پیش کردیا ہے جبکہ نوٹ کی کوئی سیریز شامل نہیں لیکن اس زیڈ فولڈ تھری ماڈل ہے جس کے اندر اور باہر 120 ہرٹز کا ڈسپلے ہے لیکن نوٹ کی طرح ایس پین بھی دیا گیا ہے۔
سام سنگ نے ایک طرح کا ترپ پتا پھینکتے ہوئے فولڈیبل فون پیش کیا ہے جو صارفین کے لئے ایک نئی شے ہوگی اور اس سے کووڈ وبا کے دوران نئے ماڈل کی لانچنگ پر چھایا جمود بھی کم ہوسکتا ہے۔ گیلکسی زیڈ فولڈ تھری اور گیلکسی زیڈ فلپ تھری کی بکنگ 11 اگست سے27 اگست تک جاری رہے گی۔ سام سنگ نے اس پر زور دیا ہے کہ یہ نئے ماڈل پہلے پیش کردہ ماڈل کے مقابلے میں دیرپا اور پائیدار ثابت ہوں گے۔
گرچہ یہ فولڈ سیریز کا چوتھا ماڈل ہے اور سام سنگ کو ان کی نزاکت کا احساس بھی ہے۔ زیڈ فولڈ ٹو میں صارفین نے اسکرین چٹخنے کی شکایت کی تھی جس کے بعد کسٹمر سروس میں بہت سے سہولیات کا اضافہ کیا گیا تھا۔ لیکن اب اس فون میں بعض بنیادی تبدیلیاں کی گئیں ہیں جن میں مٹیریئل اور ماڈل کو تبدیل کیا گیا ہے۔ لیکن یہ سام سنگ کا مہنگا ترین فون بھی ہے جس کی قیمت 1799 سے شروع ہورہی ہے اور 1899 ڈالر تک جاتی ہے یعنی آخری مہنگا ترین ماڈل تین لاکھ دس ہزار روپے کا ہے۔
اسکرین کی حفاظتی پرت کو 80 فیصد زائد مضبوط بنایا گیا ہے جبکہ گوریلا گلاس وکٹس سے بیرونی اسکرین تیار ہوا ہے تاکہ کم ازکم کچھ سال تک فون پائیداری سے چلتا رہے۔ اس کی اہم بات یہ ہے کہ اسے مکمل طور پر واٹر پروف بنا کر آئی پی ایکس ایٹ کی سند دی گئی ہے۔ اگراس فون کو 30 منٹ تک پانی میں رکھا جائے تو یہ برباد نہیں ہوگا۔ اسکرین کا ریفریش ریٹ 120 ہرٹز تک بڑھایا گیا ہے۔
source credit: https://www.express.pk/
Comments
Post a Comment