پاکستان قونصل خانہ دبئی تمام سفارتی مشن پر بازی لے گیا


 قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی پاکستانیوں کی بہتر خدمات کے لیے پرعزم

پاکستان قونصل خانے دبئی کی جانب سے دبئی اور شمالی امارات میں بسنے والے پاکستانیوں کی بہتر خدمت کے لیے ”پاک ان دبئی“ PakinDubai کے نام سے ایک موبائل ایپ لانچ کردی ہے۔

جس کے ذریعے دبئی میں رہنے والے پاکستانی قونصل خانے جائے بغیر گھر بیٹھے بہت سی خدمات حاصل کر سکتے ہیں جن میں پاسپورٹ، نادرہ کارڈ، ڈیڈ باڈی پاکستان لے جانےکے لئے این او سی، ڈاکومنٹ، ویزہ، آفر لیٹر کی تصدیق و دیگر بہت سی سہولیات۔

یہ ایپلیکشن آپ گوگل پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں بہت جلد یہ ایپ ایپل سٹور پر بھی دستیاب ہو گی، فلحال یہ ایپلیکشن انگریزی زبان میں استعمال کی جا رہی ہے لیکن بہت جلد اردو زبان میں بھی ہر پاکستانی باآسانی استعمال کر سکے گا۔

یٹ جنرل آف پاکستان دبئی کی جانب سے اب لاکھوں پاکستانیوں کی بہتر اور بروقت خدمت کے لیے کال سینٹر کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے، بیک وقت 14 کالز اٹینڈ کی جاسکتی ہیں، تربیت یافتہ سٹاف ہر پاکستانی کی بہتر و فوری رہنمائی کر سکے گا، فلحال یہ کال سینٹر صبح 8 بجے سے 4 بجے تک کام کرے گے جو بہت جلد 24 گھنٹے کر دیا جائے گا اور ٹال فری نمبر بھی دستیاب ہو گا۔

 

 

 

source credit: https://www.urdupoint.com/

Comments