طالبان نے امریکا کی 715 فوجی گاڑیوں سمیت بھاری اسلحے پر قبضہ کرلیا

 



کابل: امریکی میگزین فوربز نے انکشاف کیا ہے کہ طالبان نے صرف جون کے ماہ میں امریکی فوج کی جنگی گاڑیوں، اسلحہ اور گولہ بارود افغان سیکیورٹی فورسز سے چھین کر اپنے قبضے میں لے لیا۔

امریکا کے معروف تجارتی میگزین فوربز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ طالبان نے گزشتہ ماہ جون میں 715 امریکی جنگی گاڑیوں کو اپنے قبضے میں لے لیا اور سوشل میڈیا پر ان گاڑیوں کی ویڈیوز بھی شیئر کیں۔

طالبان نے امریکی فوجی گاڑیوں کو افغان سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں قبضہ کیا تھا جب کہ اسی دوران طالبان نے 65 امریکی فوجی گاڑیوں کو تباہ بھی کردیا۔ طالبان جھڑپوں کے بعد افغان فوج کے زیر استعمال امریکی گاڑیوں اور اسلحہ جیسے ہموی، ٹرکس، آرٹلری گنز اور اسالٹ رائفلز اپنے ہمراہ لے جاتے تھے۔

 

 

 

source credit: https://www.express.pk/


Comments