میچ کے دوران سرفراز احمد اورشاہین شاہ آفریدی الجھ پڑے

 


لاہور: پی ایس ایل 6کے ابوظبی میں کھیلے جانے والے میچ میں سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی الجھ پڑے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ کے دوران اننگز کے19ویں اوور میں پیسر کے ایک باؤنسر پر گیند سابق کپتان کے ہیلمٹ پر لگی،بظاہر انھوں نے کوئی تکلیف محسوس نہیں کی مگر امپائر علیم ڈار نے معائنے کیلیے فزیو کو بلالیا۔

اس موقع پر سرفراز اور شاہین الجھتے نظر آئے،لاہور قلندرز کے فیلڈرز نے شاہین شاہ آفریدی کو بولنگ کیلیے واپس جانے کو کہا،محمد حفیظ نے سرفرازاحمد سے بات کی پھر پیسر نے اپنے اوور کی آخری گیند کرائی۔

ننگزختم ہونے پرلاہورقلندرزکے کپتان سہیل اختربھی سابق کپتان سے بات کرتے نظرآئے، جیمز فالکنر امپائرز کے ساتھ بات کرنے لگے تو ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی پاس آگئے، بعد ازاں انٹرویو میں شاہین شاہ آفریدی نے میدان میں ہونے والے واقعے کو کھیل کا حصہ قرار دیدیا۔

دوسری جانب میچ ریفری نے شاہین شاہ آفریدی اورسرفراز احمد کوتلخ کلامی پرسرزنش کرکے چھوڑ دیا۔ انھیں مستقبل میں محتاط رویہ اپنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ذرائع کہتے ہیں کہ باؤنسرہیلمٹ پر لگنے کے بعد کپتان نے حریف پیسرسے صرف یہ کہا تھا کہ حال توپوچھ لیتے، اس پروہ مشتعل ہو گئے اور ساتھی بولر حارث رؤف سے بھی باؤنسر کرنے کا کہا۔ لاہور قلندرز کا کہنا ہے کہ سرفراز نے شاہین سے معافی مانگنے کا کہا جس سے انھوں نے انکار کر دیاتو ناراضی کا اظہار کرنے لگے۔

 

 

source credit: https://www.express.pk/

Comments