جمائما کے بھائی زیک گولڈ سمتھ کنزرویٹیو پارٹی کے بڑے لیڈر ہیں، ان کی طرف سے بہت پریشر تھا۔سینئر صحافی نجم سیٹھی کا سابق وزیراعظم نوازشریف کے ویزا کی توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد بڑا دعویٰ
مسلم لیگ ن کے قائد اور پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویزہ میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔جس کے بعد حکومت اور ن لیگ کے درمیان لفظی جنگ ایک بار پھر شروع ہو گئی ہے۔اس حوالے سے سینئر صحافی نجم سیٹھی کی جانب سے بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔انہوں نے ایک پروگرام کے دوران تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جانب سے براہ راست پریشر آیا ہے۔
آدھی چڑیا کی خبر یہ ہے کہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی فیملی کی جانب سے بھی پریشر ڈالا گیاہے۔جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کنزویٹو پارٹی کے اہم رہنما ہیں۔خبر تو یہی تھی کہ ان کی طرف سے بھی بہت پریشر ڈالا گیا،نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ اگر برطانوی حکومت نے نواز شریف کی ویزہ میں توسیع کی درخواست مسترد کی ہے تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ نوازشریف کو وہ ڈی پورٹ کر دیں گے۔
source credit: https://www.urdupoint.com/
Comments
Post a Comment