وزیراعظم ہاؤس کو اب کمائی کا زریعہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ،آپکو یاد ہی ہوگا جب حکمران جماعت تحریک انصاف کی حکومت اقتدار میں آئی تھی تو وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
پر اب وزیر اعظم ہاؤس میں مقامی، بین الاقوامی فوڈ، ثقافتی، فیشن نمائش اور دیگر تقریبات ہوسکیں گی۔ واضح رہے کہ آج ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم ہاؤس کو آمدن کا زریعہ بنانے کی منظوری دے دی جائے گی۔
صرف یہی نہیں آج ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں آج ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا اختیار وزارت داخلہ کو دینے کی منظوری دی جائے گی۔
اس کے علاوہ صوبوں کے لیے مختص نشستوں کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔
source credit: https://hamariweb.com/
Comments
Post a Comment