نوازشریف اسی سال اپنی مرضی سے واپس آئیں گے۔جاوید لطیف کا بیان
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف اسی سال وطن واپس آئیں گے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نوازشریف کی واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف اسی سال اپنی مرضی سے واپس آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ نے کہا بھٹو کو پھانسی ہو گئی لیکن چڑیا پر نہیں مار سکی اور شیخ رشید احمد نے بھٹو کی پھانسی کے بعد پیپلز پارٹی کا ٹکٹ لیا تھا۔
جاوید لطیف نے کہا کہ شیخ رشید نے اس وقت کہا بھٹو کا عدالتی قتل ہوا تھا لیکن آج کہہ رہے ہیں غلط سزائیں مل بھی جائیں تو چڑیا پر نہ مارے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے 72 سالوں سے یہ کسی کی سمجھ میں نہیں آیا کہ سیاسی جماعتوں کو توڑنے سے ریاست کمزور ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا نواز شریف نے ایٹمی دھماکہ کیا لیکن امریکا کا دباؤ قبول نہیں کیا۔
اور عمران خان نے کہا تھا کہ ان عدالتوں سے نوازشریف کو انصاف نہیں ملے گا۔جاوید لطیف نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف اسی سال وطن واپس آئیں گے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویزہ توسیع درخواست مسترد ہو چکی ہے۔ برطانوی حکومت نے نواز شریف کو برطانیہ میں مزید قیام کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ نواز شریف نے برطانوی حکومت سے ویزہ توسیع کی درخواست کی تھی۔
source credit: https://www.urdupoint.com/
Comments
Post a Comment