”پاکستان ہمیشہ ترقی کی راہ پر گامزن رہے“ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے خصوصی پیغام بھجوا دیا

 

سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پرصدر مملکت عارف علوی کو خصوصی پیغام بھجوا دیا

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ابتداء سے ہی بہترین اور انتہائی خوشگوار برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ دونوں ممالک اخوت کے عظیم رشتے میں بندھے ہوئے ہیں ۔ دونوں ممالک نے ہر معاملے پر ایک دوسرے کے موقف کی کھُل کر حمایت کی ہے ۔ سعودیہ نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی بھرپور سفارتی اور مالی امداد کی ہے ۔



اسی وجہ سے پاکستان سعودیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔آج 14اگست کو پاکستان کے قیام کی سالگرہ پاکستان بھر میں دھوم دھام سے منائی جا رہی ہے۔ پاکستان سے باہر بسنے والے 90 لاکھ سے زائد پاکستانی بھی پردیس میں وطن کی محبت سے سرشار یوم، آزادی روایتی جوش و جذبے سے منا رہے ہیں۔ پاکستان کی یومِ آزادی کے موقع پر سعودی قیادت کی جانب سے صدر پاکستان کے نام تہنیتی پیغامات بھیجے گئے ہیں۔

 

 

 

source credit: https://www.urdupoint.com/

 

Comments