امارات جانے والے پاکستانی مسافروں کی واپسی کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دُور ہو گئی

 

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کر دی گئی، ہزاروں پاکستانیوں کی جلد واپسی کی راہ ہموار ہو گئی

یو اے ای کی جانب سے 5 اگست 2021ء بروز جمعرات پاکستان سمیت متعدد ممالک کے ان مسافروں کو واپس آنے کی اجازت دے دی ہے جو کئی ماہ سے فضائی سفر کی پابندی کے باعث اپنے ملک میں ہی پھنس کر رہ گئے تھے۔ اس خوش خبری سے پاکستان میں پھنسے ہزاروں اماراتی ویزہ ہولڈر کو بھی خوش کر دیا تھا۔

تاہم پاکستانی ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت موجود نہ ہونے کی وجہ سے ایئر لائنز نے ہزاروں پاکستانی مسافروں کو واپس لے جانے سے انکار کر دیا تھا۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا تھا کہ اماراتی حکومت کی جانب سے پرواز سے 4 گھنٹے مسافروں کا پی سی آر ریپڈ Antigen ٹیسٹ لینے کی شرط عائد کی گئی ، تاہم اس ٹیسٹ کی پاکستانی لیبارٹریز میں سہولت موجود نہیں ہے۔

تاہم اب اس حوالے سے بہت بڑی خوش خبری سُنا دی گئی ہے۔ پاکستانی شہر سیالکوٹ کے ایئرپورٹ پر امارات جانے والے مسافروں کی سہولت کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے۔

پاکستان میں اس وقت سیالکوٹ واحد ایئرپورٹ ہے جہاں پر آج 12 اگست 2021ء سے کورونا سے متعلق اس ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جس سے ہزاروں پاکستانیوں کی فوری دُبئی واپسی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔




source credit: https://www.urdupoint.com/

Comments