جمائمہ گولڈ اسمتھ نے پاکستانیوں سے مدد مانگ لی ہے، انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پاکستانی فالوورز سے یہ کہہ کر مدد مانگی کہ کوئی مجھے یہ بتائے کہ سروں کے بے تاج بادشاہ نصرت فتح علی خان کی قوالی " اے اتھڑا عشق نہیں سونر دیندا" کا انگریزی ترجمہ کیا ہے۔اور اس قوالی کو میں انٹرنیٹ پر کیسے تلاش کروں؟
ان کے اس سوال پر ایک مبارز نامی پاکستانی انکی مدد کو فوراََ پہنچا اور انہیں ایک یو ٹیوب ویدیو کا لنگ شیئر کر دیا اور ساتھ میں کہا کہ میں ڈرائیونگ کر رہا ہوں تو ڈرائیونگ کے دوران آپکے ٹویٹ کا نوٹیفیکیشن ملا تو اب میں گاڑی پارک کر کے آپ کو لنک شیئر کر رہاہوں، امید ہے اس سے آپ کو بہت مدد ملے گی
صارف کے مدد کرنے پر جمائمہ نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ واقعی بہت مدد گار ثابت ہوا ہے ، مشہور زمانہ قوالی کا انگریزی ترجمہ ملنے کے بعد جمائمہ نے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔
source credit: https://hamariweb.com/
Comments
Post a Comment