پاکستانیوں کے لیے خانہ کعبہ کی بالکل درست سمت معلوم کرنے کا نادر موقع آنے والا ہے


15 جولائی کی دوپہر کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، درست زاویہ معلوم کرنے کا طریقہ کار بھی بتا دیا گیا

سلام آباد دُنیا بھر کے مسلمان قبلہ رْو ہو کر نماز پڑھتے ہیں۔ تاہم خانہ کعبہ کی سمت کا درست زاویہ بہت سارے مسلمانوں کو معلوم نہیں ہو پاتا۔اب سے چند روز بعد پاکستان سمیت دُنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک بار پھر اچھا موقع میسرآنے والا ہے کہ وہ قبلہ کی سمت کا درست تعین کر سکیں۔ سعودی ماہر فلکیات سامی الحربی نے بتایا ہے کہ 15 جولائی بروز جمعرات (5 ذی الحجہ ) کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا۔
رواں ہجری سال کے دوران یہ دوسرا موقع ہوگا جب سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آ جائے گا۔ الحربی کے مطابق 15 جولائی کو سورج 12 بج کر 26 منٹ اور 44 سیکنڈ پر عین خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا، اس وقت اس کا زاویہ 89.57.56 ہوگا۔ اس موقع پر خانہ کعبہ کا سایہ بھی نظر نہیں آئے گا کیونکہ سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔

جو پاکستانی قبلہ کی درست سمت معلوم کرنا چاہتے ہیں وہ زمین پر ایک چھڑی عمودی گاڑ دیں یا کسی عمارت کے کونے کا انتخاب کریں۔

جیسے ہی 12 بج کر26 منٹ ہوں، اس سایہ پر ایک خط کھینچ دیں اور اس خط پر عمود گرائیں، شمال سے جنوب کی جانب زاویہ قائمہ بنائیں، یہی قبلہ رخ ہوگا۔ پاکستان کے علاوہ عرب ممالک، قطب شمالی کے قریب واقع ممالک، یورپ، چین، روس اور مشرقی ایشیا کے ممالک کیے لوگ بھی آج سورج کو دیکھ کرکعبہ شریف کی درست سمت کا پتا چلا سکتے ہیں۔پرانے زمانے میں لوگ اسی طریقے سے قبلے کے رْخ کا درست تعین کرتے تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 28 مئی کو بھی پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 18منٹ پر سورج بیت اللہ کے عین اوپر آ گیا تھا اور اس ایمان پرور نظارے کو انسانی آنکھ سے بھی دیکھا گیا تھا۔ یہ رواں سال کے دوران پہلا موقع تھا۔

 

 

source credit: https://www.urdupoint.com/

Comments