مادھوری نے فلم ’صاحبان‘ میں پیش آنے والے تکلیف دہ واقعے سے پردہ اٹھا دیا

ممبئی: بالی ووڈ کی ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ نے فلم ’صاحبان‘ میں پیش آنے والے تکلیف دہ واقعے سے پردہ اٹھا دیا ہے۔


اداکارہ مادھوری ڈکشٹ بالی ووڈ انڈسٹری میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکارہ ہیں۔ ان کے بھارت سمیت دنیا بھر میں مداح پائے جاتے ہیں۔ حال ہی میں ’دھک دھک گرل‘ نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے متعلق ان 10 باتوں کا ذکر کر رہی ہیں جنہیں عام طور پر لوگ نہیں جانتے۔


کیا آپ جانتے ہیں مادھوری ڈکشٹ کو فلم ’صاحبان‘ کی شوٹنگ کے دوران خرگوش نے کاٹ کر زخمی کردیا تھا۔ جی ہاں، یہ سچ ہے! مادھوری ڈکشٹ نے یوٹیوب ویڈیو میں بتایا ہے کہ فلم شوٹنگ کے دوران جب خرگوش کو میری گود میں بیٹھایا گیا تو وہ بار بار بھاگ جاتا تھا۔ خرگوش کو بیٹھانے کے لیے میری گود میں گاجر اور پھول گوبھی رکھ دی گئی۔


اداکارہ کہتی ہیں کہ خرگوش نے گاجر اور پھول گوبھی کھاتے کھاتے میرے انگوٹھے پر بھی کاٹ لیا جس پر میں بہت چِلائی اور سب لوگ میری مدد کے لیے آگئے۔


source credit: https://www.express.pk/

 

Comments