حکومت کو الیکشن چوری کرنے کی کوشش پر سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے: مریم نواز
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں ن لیگ کی پوزیشن مضبوط ہے، حکومت الیکشن چوری کرنے کی کوشش نہ کرے ورنہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم نے قوم کو باور کروا دیا ہے کہ موجودہ حکومت سے نالائق اور عوام دشمن حکومت نہیں آئی۔ پی ٹی آئی کی پوری جماعت آپس میں گتھم گھتا ہے، جب یہ حکومت جائے گی تو واپس نہیں آئے گی۔ وقت آنے پر حساب کتاب بھی ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ عوام اورمنتخب نمائندوں کےراستے میں نہ آئیں، اسٹیبلشمنٹ کی بجائے عوام کی مرضی چلنی چاہئے، بلوچوں کے تحفظات دور کئے جائیں۔ ہم نے طویل جدوجہد کی، کسی سے ڈیل نہیں کریں گے۔
source credit: https://urdu.dunyanews.tv/
Comments
Post a Comment