اتوار اور سوموار کی درمیانی شب 9 ذی الحجہ کو غلاف کعبہ کی تبدیلی کا کام 2 سو کارکنان نے انجام دیا، تصاویر اور ویڈیو بھی وائرل ہوگئی
حج بیت اللہ کا آغاز ہو چکا ہے۔ ہر سال حج کے موقع پر خانہ کعبہ کا غلاف بدل کر نیا غلاف چڑھایا جاتا ہے۔ یہ ایمان پرور تقریب 9 ذی الحجہ وقوف عرفہ کے موقع پر انجام دی جاتی ہے۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب غلافِ کعبہ تبدیل کر دیا گیا ہے۔ یہ ایمان پرور کام 2 سو ہنر مندوں نے مل کر انجام دیا ۔ اُردو نیوز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نیا غلاف کعبہ چار برابر پٹیوں اور ستار الباب پر مشتمل ہے۔
خانہ کعبہ کے چاروں اطراف کی پٹیوں کو الگ الگ تیار کیا جاتا ہے۔تبدیلی کے عمل کے دوران پہلے ایک طرف کا حصہ اتار جاتا ہے۔ اس پر اس کی جگہ نیا غلاف چڑھا دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد دوسرا، تیسرا اور چوتھا حصہ اتارا جاتا اسی ترتیب کے ساتھ نیا غلاف چڑھایا جاتا ہے۔
سب سے پہلے الحطیم کی طرف سے غلاف کعبہ کو کھولا جاتا اس کی جگہ نیا غلاف ڈالا جاتا ہے۔
غلاف کعبہ کو اوپر سے نیچے کی طرف پھیلایا جاتا ہے۔ ’اللہ اکبر‘ کے الفاظ پر مشتمل پانچ قندیلیں حجر اسود کے اوپر باب کعبہ کے بیرونی پردے پر لگائی جاتی ہیں۔ آخری مرحلے میں کعبہ کے دروازے کا پردہ تبدیل کیا جاتا ہے۔
source credit: https://www.urdupoint.com/
Comments
Post a Comment