پنجاب میں ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا

پنجاب میں مزید 24 شہریوں میں ڈیلٹا وائرس کی تصدیق

لاہور میں کورونا کی ڈیلٹا قسم کے 50 کیسز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی


 ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر نے سر اُٹھانا شروع کر دیا ہے۔ پنجاب میں مزید 24 شہریوں میں ڈیلٹا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس نے محکمہ صحت کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق ڈیلٹا وائرس کے 30 مشتبہ مریضوں کے نمونے ٹیسٹ کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد بھجوائے گئے تھے جن میں سے 24 مریضوں میں ڈیلٹا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔



محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 12مریضوں کا تعلق لاہور اور 12 کا گوجرانوالہ سے ہے۔کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم کے مثبت آنے والے تمام 24 افراد نے بیرون ملک سفر کیا تھا، یہ مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ دوسری جانب لاہور میں کورونا کی ڈیلٹا قسم کے 50 کیسز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔


source credit: https://www.urdupoint.com/

 

Comments