پاکستان کی معروف اداکارہ پاکستان کی وزیراعظم بننے کی خواہشمند

 

عمران خان کرکٹر ہوکر وزیراعظم بن سکتے ہیں تو میں کیوں نہیں۔ اداکارہ میرا کے بعد مہوش حیات نے بھی سیاست میں انٹری کا عندیہ دے دیا


پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے سیاست میں دلچسپی ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے وزیراعظم بننے کی خواہش ظاہر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان کی معروف فلمسٹار مہوش حیات نے کہا کہ مجھے سیاست میں بہت دلچسپی ہوگئی ہے، انشاء اللہ میں سیاست میں آؤں گی۔


میزبان سہیل وڑائچ نے مہوش حیات سے سوال کیا کہ آپ پارلیمانی سیاست کریں گی یا پارٹی سیاست؟ جس کے جواب میں مہوش حیات نے کہا کہ میرا ارادہ ملک میں بہتری لانے کا ہے اب وہ پارلیمانی طریقے سے آتی ہے یا اپنی پارٹی بنانے سے آتی ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔


میزبان نے مہوش حیات سے مزید پوچھا کہ آپ عمران خان کی سیاست سے متاثر ہیں یا پھر اپوزیشن کی سیاست سے؟ جس پر مہوش حیات نے جواب دیا کہ میں پی ٹی آئی (پاکستان تحریک انصاف) کی سیاست سے اس لیے متاثر ہوں کیونکہ وہ نہ صرف کافی تبدیلی لائے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایک نئی سوچ کے ساتھ آئے ہیں۔




source credit: https://www.urdupoint.com/

Comments