ٹویٹر پر سب سے زیادہ فالور ز رکھنے والے پاکستانی سیاستدان کون ہیں؟

 

وزیراعظم عمران خان ٹویٹر پر سب سے زیادہ فالور ز رکھنے والے پاکستانی سیاستدان بن گئے

وزیراعظم پاکستان کے ٹویٹر پر فالورز کی تعداد 14 ملین ہو گئی،عمران خان کی جانب سے کسی کو بھی ٹویٹر پر فالو نہیں کیا گیا

وزیراعظم عمران خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سب سے زیادہ فالور رکھنے والے پاکستانی سیاستدان بن گئے۔آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد عمران خان نے ٹویٹر پر بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑھ دئیے۔وزیراعظم پاکستان کو مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر 14 ملین صارفین نے فالو کیا جس کے بعد وہ پاکستان کے پہلے سیاستدان بن گئے ہیں جن کے ٹویٹر پر 14 ملین فالورز ہیں۔
وزیراعظم کے ٹویٹر اکاؤنٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو وہ اپنے اکاؤنٹ پر سیاسی امور اور ملکی صورتحال کی تازہ ترین تفصیلات سے عوام کو آگاہ کرتے نظر آئے ہیں۔اس حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے فالورز کی تعداد 14 ملین سے عبور کر چکی ہے ،یہ اعزاز پاکستان سیاستدانوں میں صرف عمران خان کو حاصل ہے۔

 

 

 

source credit: https://www.urdupoint.com/

Comments