عمرہ سیزن کا آغاز کل 25 جولائی سے شروع ہو جائے، اجازت نامے اعتمرنا ایپ سے جاری کیے جائیں گے
حج بیت اللہ اختتام پذیر ہو چکا ہے۔ اس بار بھی کورونا وبا کی وجہ سے حاجیوں کی تعداد ہزاروں تک محدود کر دی گئی تھی۔ صرف سعودی عرب میں مقیم 60 ہزار مقامی اور غیر ملکی افراد کو حج کی اجازت دی گئی تھی۔
جبکہ عمرہ کے خواہش مندوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ کل 25 جولائی (15 ذی الحجہ) سے عمرہ سیزن کا آغاز ہو جائے گا۔
سعودیہ کے نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے بتایا ہے کہ اتوار 25 جولائی سے اعتمرنا ایپ کے ذریعے عمرہ کے اجازت ناموں کا اجراء پھر سے شروع ہو جائے گا۔
وزارت حج و عمرہ اور السعودیہ ایئر لائن مشترکہ طور پر عمرہ پروگرام چلائیں گے، جس کے تحت عمرہ کے اجازت نامے السعودیہ اور اعتمرنا ایپ سے حاصل کیے جا سکیں گے۔
اس حوالے سے جلد تفصیلات ظاہر کر دی جائیں گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یومیہ 20 ہزار عمرہ زائرین کو اجازت نامے جاری ہوں گے۔ اگلے چند ہفتوں میں یومیہ اجازت ناموں کی گنتی میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں عمرہ اور زیارت کی سرگرمیاں بحال کر دی گئی تھیں اس کے علاوہ خصوصی اجازت نامے کے ذریعے نماز کی ادائیگی کی بھی کی جا رہی ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرہ زائرین کی سہولت اور رہ نمائی کے لیے تیار کی جانے والی ایپ ’اعتمرنا‘ سے اب تک 2 کروڑ افراد مستفید ہو چکے ہیں۔
source credit: https://www.urdupoint.com/
Comments
Post a Comment