دُبئی بندرگاہ پر دھماکے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آگئیں

 


حکام کے مطابق بحری جہاز میں لگنے والی آگ پر قابو پانے میں 40 منٹ لگے،بحری جہازوں کی آمد و رفت بحال ہو گئی ہے

دبئی گزشتہ رات دبئی کی جبل علی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے والے بحری جہاز میں موجود کنٹینر میں دھماکہ ہواتھا جس سے شہر بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔
تاہم یہ ایک حادثہ تھا۔ اس واقعے کے حوالے سے دُبئی میڈیا آفس کی جانب سے مزید تفصیلات ظاہر کر دی گئی ہیں۔دُبئی میڈیا آفس کی جانب سے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا گیا ہے کہ بحری جہاز پر لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
فائر بریگیڈ عملے کو اس ساری کارروائی میں 40 منٹ کا وقت لگا تھا۔جہاز پر کولنگ کا عمل بھی مقرر کر لیا گیا ہے۔

دُبئی پولیس کے چیف لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ المری کا کہنا تھا کہ یہ آتش زدگی ایک چھوٹے سائز کے کنٹینر بردار جہاز میں ہوئی تھی۔

خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا ہے۔ اس جہاز پر 130 کنٹینرز کی گنجائش تھی۔

جوساحل پر لنگر انداز ہونے ہی والا تھا کہ اس کے ایک کنٹینر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے تھے۔

 

 

source credit: https://www.urdupoint.com/


Comments