14 اگست تک پاکستان چھوڑ دیں ۔۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے غیر ملکیوں کو اچانک بڑی وارننگ کیوں دے دی؟

 

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تمام غیر ملکیوں کو جو ملک میں غیر قانونی طور پر رہ رہے ہیں انکو 14 اگست سے ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہہ دیا ہے کہ وہ لوگ جو 14 اگست تک آن لائن ویزے کے حصول کیلئے درخواستیں دیں گے انکی فیس معاف ہو گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نادرا میں شناختی کارڈ کا تجدید اور تصحیح کا سسٹم جلد لایا جا ئے گا اور 840 بلاک شناختی کارڈ کو بھی مسترد کرنے ک اعلان کرتا ہوں لیکن مشکوک شناختی کارڈ کی تصدیق کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت اسرائیل کے ساتھ مل کر پاکستان کا ڈیٹا چوری کرنے کیلئے کام کر رہا ہے، اور اب چین والا نظام یہاں بھی ہونا چاہیے۔

 

 

 

 

source credit: https://hamariweb.com/

Comments