عام کاسمیٹکس میں صحت کیلئے خطرناک اجزا کا انکشاف
انڈیانا:(روزنامہ د نیا) میک اپ کا سامان قریباً ہرخاتون کے ساتھ رہتا ہے ، لیکن یہی لِپ اسٹک، مسکارا اور فاؤنڈیشن مضر کیمیکل سے بھرپور ہوتے ہیںاور کئی امراض کی وجہ بھی بن سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف نوٹرڈیم کے سائنسدانوں نے کینیڈا اور امریکا میں عام استعمال ہونے والی میک اپ کی 200 مصنوعات یعنی لپ اسٹک، فاؤنڈیشن، مسکارا، آنکھوں اور بھنوؤں کے سنگھار کا جائزہ لیا۔ ان میں‘ پراینڈ پولی فلوروالکائل سبسٹینسس’ کی غیرمعمولی مقدار موجود ہوتی ہے ۔ یہ ایک زہریلا کیمیکل ہے جو کئی امراض کی وجہ بن سکتا ہے ۔
واضح رہے کہ میک اپ میں فلورین اور پی ایف اے ایس کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو گردے کے کینسر، بلڈ پریشر، تھائرائیڈ امراض اور کم وزنی پیدائش اور بچوں میں امنیاتی زہر کی وجہ بن سکتی ہے اور بن رہی ہوگی۔ ماہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ اس ضمن میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے ۔
source credit: https://urdu.dunyanews.tv/
Comments
Post a Comment