حیدرآباد دکن: بھارت میں ہندو خطاط انیل کمار چوہان قرآنی آیات اور احادیث کو اب تک 200 سے زائد مساجد کی محرابوں اور دیواروں پر دلکش انداز سے تحریر کرکے عبادت گاہ کی زیب و زینت کو چار چاند لگا چکے ہیں اور وہ اس کام کا معاوضہ بھی نہیں لیتے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حیدرآباد کے پرانے علاقے چارمینار کے قریب گلی حسینی عالم میں ایک چھوٹی دکان ہے جہاں نیم خواندہ انیل کمار ہندی، انگریزی، اردو اور تیلگو سمیت کئی مقاموں زبانوں میں سائن بورڈ لکھتے ہیں۔
انیل کمار کی خاص بات اردو اور عربی زبان کے حروف تہجی کو خوبصورت انداز سے تحریر کرنا ہے جس میں اسلامی تاریخ اور ثقافت کا رنگ بھی آجائے۔ وہ خود بھی اردو اور عربی کو خاص اہمیت دیتے ہیں جس کے لیے غزلیں کہتے ہیں اور نعتیں بھی پڑھتے ہیں۔
نیل کمار مذاہب کے درمیان رواداری اور بھائی چارگی کے حامی ہیں اسی لیے اب تک 200 سے مساجد میں قرآنی آیات اور احادیث بلا معاوضہ تحریر کرچکے ہیں تاہم اب ان کی مانگ اور وقت کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے مسجد انتظامیہ انہیں کچھ نہ کچھ نذرانہ زبردستی بھی پکڑا دیتی ہے۔
source credit: https://www.express.pk/
Comments
Post a Comment