سلیکان و یلی: خبردار! آپ کو او ٹی پی کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کرنا ضروری ہے، تصدیق نہ کرنے کی صورت میں آپ کے اکاؤنٹ کو ڈی ایکٹیویٹ کردیا جائے گا۔
اگر آپ کو بھی اسی نوعیت کا پیغام موصول ہوا ہے تو پھر یقیناً آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیکرز کے نشانے پر ہے۔
ذرا سی بے احتیاطی آپ کو واٹس ایپ اکاؤنٹ سے محروم کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے عزیز و اقارب اور دوستوں کو خطیر رقم سے محفوط بھی کرسکتی ہے۔
جعل سازوں نے واٹس ایپ کے استعمال کنندگان کے اکاؤنٹس کو ہائی جیک کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اور اس ضمن میں واٹس ایپ اپنے صارفین کو او ٹی پی(ون ٹائم پاس ورڈ) کی آڑ میں ہونے والی اس دھوکا دہی سے متعدد بار آگاہ کرچکی ہے۔
جس میں سائبر کرمنلز استعمال کنندہ کے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو ہیک کرنے کے لیے عموما گمراہ کن پیغامات بھیج کر ایس ایم ایس پر موصول ہونے والے کوڈ (او ٹی پی) کا مطالبہ کرتے ہیں، استعمال کنندہ جیسے ہی او ٹی پی ہیکر کو بھیجتا ہے وہ اس کا اکاؤنٹ ہیک کرلیتے ہیں۔
<pre>source credit: https://www.express.pk/</p
Comments
Post a Comment