جرمنی کے خلاف میچ کا بہترین کھلاڑی قرار پانے کے بعد پال پوگبا پریس کانفرنس کر رہے تھے
میونخ فرانس کے مسلم فٹ بالر پال پوگبا نے پریس کانفرنس کے دوران اپنے سامنے رکھی بیئر کی بوتل ہٹا دی۔ عالمی شہرت یافتہ مسلم فٹ بالر پال پوگبا نے یہ قدم پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے میڈیا سے بات چیت کے دوران سافٹ ڈرنک کوکا کولا کی بوتل ہٹانے کے اگلے روز اٹھایا۔ جرمنی کے خلاف میچ کا بہترین کھلاڑی قرار پانے کے بعد میڈیا کے سامنے آتے ہی سب سے پہلے انھوں نے سامنے سے بیئر کی بوتل ہٹادی،
وہ ایک باعمل مسلمان ہیں اور اپنے حج کرنے کی تصاویر بھی سوشل پر لگا چکے ہیں جب کہ حال ہی میں انہوں نے اپنے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے فلسطینی پرچم لے کر گرائونڈ کا چکر بھی لگایا تھا ۔
خیال رہے کہ پال پوگبا 2019ء میں مسلمان ہوئے تھے، اپنے اس فیصلے سے متعلق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ مسلمان ہونے سے مجھے قلبی سکون حاصل ہوا ہے۔
پال پوگبا کا کہنا تھا کہ دین اسلام میں داخل ہو کر میری زندگی میں مثبت تبدیلی رونما ہوئی ہے، یہ مذہب میرے لیے سب کچھ ہے، اور یہ مجھے موقع دیتا ہے کہ میں ہر چیز پر شکر ادا کر سکوں۔ فرانسیسی فٹ بالر کا کہنا تھا کہ میں مسلمان گھرانے میں پیدا نہیں ہوا تھا لیکن میری ماں مسلمان تھی، ہماری تربیت ایسے ہوئی تھی کہ سب کی عزت کرنی ہے۔
source credit: https://www.urdupoint.com/
Comments
Post a Comment