ایران نے پاکستان کے ساتھ سرحد غیراعلانیہ طور پر بند کردی

پاک ایران سرحد پر سفری، تجارتی اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہوگئیں، سرحد کی بندش سے متعلق ایران کی طرف سے پاکستان کو تاحال سرکاری طور پر مطلع نہیں کیا گیا۔ ذرائع

تہران ایران نے پاکستان کے ساتھ سرحد غیراعلانیہ طور پر بند کردی ، جس کے باعث پاک ایران سرحد پر سفری، تجارتی اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پاک ایران سرحد پر تفتان اور ریمدان کی گزرگاہیں بند کردی گئی ہیں ، جس کے بارے میں ایران کی طرف سے پاکستان کو تاحال سرکاری طور پر مطلع نہیں کیا گیا.
اس کی بجائے ایران سرحدی حکام نے پاکستانی انتظامیہ اور امیگریشن حکام کو صرف زبانی طور پر ہی بتایا ہے جب کہ تحریری طور پر کسی بھی قسم کی اطلاع نہیں دی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ سرحد کی بندش کے بعد پاکستان سے ایران داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے لیکن ایران سے پاکستان واپس لوٹنے والوں کو سرحد پار کرنے کی اجازت ہوگی تاہم ایران سے پاکستان آنے والے بھی مقامی سطح پر کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ بن سکتے ہیں ، جس کے باعث ایرانی صوبے سیستان اور بلوچستان میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

 

 

 

 

source credit: https://www.urdupoint.com/

 

Comments