سعودی عرب پر ایک اورفضائی حملہ ، ملک بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا

سعودی عرب کے علاقے خمیس مشیط پر ایک بار پھر ڈرون حملہ
حوثی ملیشیا کی جانب سے بھیجا گیا بارود بردار ڈرون ہدف پر پہنچنے سے چند لمحے پہلا تباہ کر دیا گیا

ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 جون2021ء ) سعودی عرب میں عید کی تعطیلات کے بعد سے یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے ڈرون اور میزائل حملوں میں بہت زیادہ تیزی آ گئی تھی۔گزشتہ کئی روز سے حوثیوں کی جانب سے تقریباً روزانہ سعودی مملکت پر ڈرونز، گولے اورمیزائل داغے جا رہے ہیں۔ گزشتہ روز سعودیہ کو ایک بار پھر بارود بردار ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم حوثیوں کی جانب سے کیے گئے اس دہشت گردانہ حملے کو اتحاد ی افواج نے ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی ناکام بنا دیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز حوثی ملیشیا نے خمیس مشیط کے علاقے پر بارود سے لدا ڈرون بھیجا گیا، اس ڈرون کو راستے میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ اس طرح سعودی کی شہری آبادی بڑی تباہی سے بال بال بچ گئی ہے۔
ایک روز قبل بھی خمیس مشیط کے علاقے کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔اس سے ایک دن پہلے بھی اسی علاقے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل یمن کی حوثی ملیشیا نے سعودیہ یمن سرحد کے قریب ایک گاوٴں کی آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش تھی۔ اس مقصد کے لیے جازان کے سرحدی گاوٴں پر پانچ گولے (پروجیکٹائل) داغے گئے جو کہ خوش قسمتی سے آبادی سے کچھ میٹر دْور ایک سڑک کے آس پاس آ گرے، جہاں اس وقت کوئی ٹریفک نہیں گزر رہی تھی، ورنہ جانی نقصان کا المیہ پیش آ سکتا تھا۔

 

 

source credit: https://www.urdupoint.com/

 

Comments