140 انچ چوڑا ڈسپلے دکھانے والی عینک تیار

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کا نام ٹی سی ایل نیکسٹ ویئر جی سپیکس ہے جسے کسی بھی سمارٹ فون، ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ سے جوڑا جاسکتا ہے ۔ اس کے بعد عینک سمارٹ فون کا بیرونی سکرین بن جاتی ہے جو کئی فٹ طویل ہوسکتا ہے ۔ یعنی عینک پہن کر آپ اپنی آنکھوں کے سامنے سینما سکرین کا لطف اٹھاسکتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس عینک میں ویڈیو پروسیسنگ کا کوئی نظام نہیں بلکہ عینک بہت ہلکی پھلکی ہے ۔ گویا یہ عینک آپ کو ایک بڑا اشتہاری بورڈ دکھاتی ہے ۔اس کا ایسپیکٹ ریشیو 16:9 ہے اور ریفریش ریٹ 60 ہرٹز ہے جس سے ویڈیوز حقیقی انداز میں دکھائی دیتے ہیں۔ بس آپ کو یوایس بی سے عینک کو جوڑنا ہوگا اور عینک روشن ہوجائے گی۔

 

 

source credit: https://urdu.dunyanews.tv/

 

Comments