ڈرون کی مدد سے بارش برسائیں


بادلوں میں بجلی بھرکے بارش برسانے والے ’غلیلی ڈرون‘

دبئی سٹی: 

متحدہ عرب امارات اور دبئی کے کئی علاقے اب بھی دنیا بھر میں کم ترین بارش برساتے ہیں۔ اب یہاں چھوٹے طیاروں سے بادلوں کو چارج کرکے بارش برسانے پر تجربات جاری ہیں۔

ان جہازوں کو کسی مجنیق یا غلیل جیسے نظام سے ہوا میں پھینکا جائے گا جو بادلوں میں جاکر بجلی چھوڑیں گے۔ اس طرح بادلوں میں موجود بارشوں کے چھوٹے بڑے قطرے چارج ہوجائیں گے اورشاید اس طرح وہ زمین کا رخ کرسکتے ہیں۔


گرچہ متحدہ عرب امارات میں 2017 سے اس کے تجربات جاری ہیں لیکن اب کینٹ یونیورسٹی کے سائنسداں اس پر غور کررہے ہیں۔ جامعہ سے وابستہ پروفیسر کیری نکول کہتی ہیں کہ اگرچہ بادلوں میں بجلی پہنچا کر بارش برسانے پر برسوں سے غور ہورہا ہے لیکن اس دعوے کے بارے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔


source credit: https://www.express.pk/



 

Comments