معروف سعودی عالم احمد الغامدی نے مساجد میں نماز کے دوران لاؤڈ اسپیکر کااستعمال محدود کرنے کے فیصلے پر اپنی رائے دے دی
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31مئی2021ء) سعودی حکومت کی جانب سے گزشتہ دنوں نماز کے دوران مساجد کے بیرونی لاؤڈ اسپیکرز کے استعمال پر پابندی کا اعلان کیا گیا ہے۔ صرف نماز جمعہ اور عیدین کے موقع پر بیرونی لاؤڈ اسپیکرز کے استعمال کی ضرورت ہو گی۔ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بھی بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ اس حوالے سے سعودیہ کے معروف عالم دین نے اپنی رائے دے دی ہے۔سعودیہ کے ممتاز عالم دین ااور مکہ معظمہ میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے سابق سربراہ نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں مساجد میں نماز کے دوران بیرونی لاؤڈ اسپیکرز کے استعمال اور ضرورت پر اپنی رائے دی اور اس معاملے میں شریعت کے احکام پر بھی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر انہوں نے لاؤڈ اسپیکرز کے غیر ضروری استعمال پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے قرآن مجید کی نصوص کے نفاذ پربھی بات چیت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی معاملے میں قرآن کی کوئی واضح نص موجود نہیں تو اس پر سزا نہیں ہوسکتی۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ چند ہفتوں سے سوشل میڈیا پر مساجد کے بیرونی لاؤڈ اسپیکرز کے غیر ضروری استعمال پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے اہم خبر یہ ہے کہ عوام کا یہ مطالبہ مان لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سعودیہ میں سوشل میڈیا پر 'مساجد کے بیرونی لاوٴڈ اسپیکروں میں نماز' کی ادائی کا معاملہ ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا۔لوگوں کی بڑی گنتی نے نماز جمعہ کے سوا باقی تمام نمازوں کو مساجد کے بیرونی لاوٴڈ اسپیکروں پر ادا کرنے کے بجائے صرف اندورنی لاوٴڈ اسپیکروں پر ادا کرنے کا ضکم صادر کیا جائے۔ عام نمازوں میں صرف اذان اور اقامت کو بیرونی لاوٴڈ اسپیکروں پر ادا کیا جائے۔سماجی کارکنوں کا کہنا تھا کہ نماز جمعہ کے موقعے پربیرونی لاوٴڈ اسپیکروں کے استعمال کا جواز اس لیے ہوسکتا ہے کہ نمازیوں کی تعداد عام نمازوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔بہت سے نمازی مساجد کے اندرونی لاوٴڈ اسپیکروں کی آواز نہیں سن پاتے اور ان تک امام کی آواز نہیں پہنچتی۔ اس کے علاوہ موجودہ وبا کے دوران چونکہ سماجی فاصلہ بھی ضروری ہے۔ اس لیے نماز جمعہ کے موقعے پر نماز میں بیرونی لاوٴڈ اسپیکروں کو کو استعمال کیا جانا چاہیے۔اسی سیاق میں وزارت مذہبی امور نے سوشل میڈیا پر عوام کے مطالبے کے بعد ملک بھر کی مساجد میں نماز جمعہ کے سوا دیگر تمام نمازوں کے موقعے پر مساجد کے بیرونی لاوٴ اسپیکر زبند کرنے کا حکم دیا ہے۔ عام نمازوں میں صرف اذان اور اقامت کے موقعے پر بیرونی لاوٴڈ اسپیکر استعمال کیے جاسکیں گے۔
source credit: https://www.urdupoint.com/
Comments
Post a Comment