کورونا کا پھیلاؤروکنے کیلئے 70 فیصد آبادی کی ویکسینیشن ضروری ہے:ڈبلیوایچ او
جینیوا: (دنیا نیوز) عالمی ادارہ صحت کے یورپی زون کے سربراہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس اسی وقت ختم ہو سکتا ہے جب کم سے کم دنیا کے 70 فیصد لوگوں کو ویکسین لگا دی جائے۔
تفصیل کے مطابق یورپ میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے علاقائی سربراہ ہانس کلوگ نے خبردار کیا ہے کہ جب تک دنیا کی ستر فیصد آبادی کو ویکسین نہیں دے دیا جائے گا، اس وقت تک کورونا وائرس پر قابو نہیں پایا جاسکے گا۔
کلوگ نے کورونا وائرس کے نئے ورژن کے پھیلاؤ کے بارے میں کہا کہ اس بات کے پیش نظر کہ ہندوستانی کورونا وائرس کا پھیلاؤ برطانوی کورونا کے پھیلاؤ سے زیادہ خطرناک ہے، یورپ میں تیزی سے ویکسینیشن کی ضرورت ہے۔
ادھر جان ہاپکینز یونیورسٹی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں 16 کروڑ81 لاکھ 81 ہزار 114 افراد کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔
ان میں سے 34 لاکھ 94 ہزار مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں کورونا ویکسین کے ایک ارب، 73 کروڑ 72 لاکھ ڈوز دیئے جا چکے ہیں۔
امریکہ اب بھی دنیا میں کورونا کے مریضوں اور اس سے ہلاک ہونے والوں کے لحاظ سے سب سے آگے ہے۔ امریکہ کے بعد سب سے زیادہ کورونا مریض بھارت میں ہیں۔ اس کے بعد برازیل کا نمبر ہے۔
source credit: https://urdu.dunyanews.tv/
Comments
Post a Comment