19 سال سے زائد افراد کی کورونا ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ



 آج کی این سی او سی میٹنگ میں ہم نے تمام 19 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن رجسٹریشن کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ، یہ رجسٹریشن کل سے شروع کردی جائے گی اور اب رجسٹریشن پوری قوم کیلئے ہوگی۔ سربراہ این سی او سی اسد عمر کا ٹویٹ


سلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 مئی 2021ء ) این سی او سی نے 19 سال سے زائد افراد کی کورونا ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 19 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ، یہ فیصلہ این سی او سی کے آج ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جس کے تحت 19 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کل سے شروع ہوگی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے بتایا کہ آج کی این سی او سی میٹنگ میں ہم نے تمام 19 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن رجسٹریشن کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ، یہ رجسٹریشن کل سے شروع ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اب رجسٹریشن پوری قومی آبادی کے لئے کھلی رہے گی جسے ماہرین صحت نے کوڈ کی ویکسینیشن کے لئے منظور کیا ہے۔


 

<pre>source credit: https://www.urdupoint.com/</pre>



Comments