چھوٹی عمر میں بڑا بھائی ہونا آسان نہیں ہے۔۔ جانیے گھر والوں کا پیٹ پالنے کے لیے کس طرح یہ ننھا بچہ برتن دھوتا ہے

 

ویسے تو کئی ایسی ویڈیوز یا تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھی ہونگی، جس میں مجبوری ہو یا پھر احساس ذمہ داری، انسان کام کر رہا ہوتا ہے۔

مگر آج ایک ایسی ویڈیو دکھانے جا رہے جس میں ایک کم عمر بچہ اپنے گھر والوں کا پیٹ پالنے کے لیے ایک مقامی ہوٹل میں کام کر رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کم عمر بچہ کی عمر 12 سال تک کی لگتی ہے وہ احساس زمہ داری سمجھتے ہوئے سنک میں برتن صاف کر رہا ہے۔

یہ بچہ صرف برتن ہی نہیں صاف کر رہا ہے بلکہ اپنے گھر والوں کی خاطر اپنے خوابوں کو بھی دھو ڈال رہا ہے۔

ہو سکتا ہے آپ کو ہر چیز کی سہولت مہیا ہو مگر دنیا میں اب بھی بہت سے لوگ موجود ہیں جنہیں سہولیات میسر نہیں ہیں اور وہ صرف دو وقت کی روٹی حاصل کرنے کے لیے جی رہے ہیں۔

اس ویڈیو میں بھی یہ بچہ محنت، لگن اور ہمت کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ ان تمام لوگوں کے لیے مشعل راہ ہے کہ کوئی کام چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا ہے۔

 

 

 

source credit: https://hamariweb.com/

Comments