محرم الحرام میں مجالس کے مقامات پر ویکسی نیشن کیمپ لگانے کا فیصلہ
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب نے تمام کمشنرز کو مجالس کے مقامات پر ویکسی نیشن کیمپ لگانے کے لئے مراسلہ لکھ دیا
پنجاب کی صوبائی حکومت نے محرم الحرام میں صوبے بھر مجالس کے مقامات پر ویکسی نیشن کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے محرم الحرام میں پنجاب بھر مجالس کے مقامات پر ویکسی نیشن کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،
اس ضمن میں پنجاب بھر کے کمشنرز کو ویکسی نیشن کیمپ لگانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے جس کے لیے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے تمام کمشنرز کو مجالس کے مقامات پر ویکسی نیشن کیمپ لگانے کے لئے مراسلہ لکھ دیا ہے جس میں کمشنرز کو فیصلہ پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں امن و امان کے تناطرمیں نویں اور دسویں محرم کو لاہور سمیت بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، محکمہ داخلہ کی جانب سے محرم الحرام کے دوران قیام امن کیلئے تیاریاں کو سلسلہ جاری ہے ، اس حوالے سے ایک اعلی سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نو اور دس محرم الحرام کو لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی، محکمہ داخلہ نے موبائل فون سروس کی بندش کیلئے آئی جی آفس سے حساس شہروں کے تفصیلات مانگ لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں یوم عاشور کے جلوس کے روٹس اور گردونواح میں موبائل فون سروس بند کی جائے گی جبکہ لاہور کے دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس بحال رہے گی۔ اسی طرح ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد، جھنگ، بہاو لپور، رحیم یار خان، اٹک، ڈی جی خان سمیت متعدد بڑے اضلاع میں موبائل فون سروس بند ہوگی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ محرم الحرام سخت کوویڈ پروٹوکول / ایس اوپیز کے تحت عقیدت واحترام سے منایا جائے گا ، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المسالک ہم آہنگی ، نور الحق قادری کی زیرصدارت محرم الحرام کے انتظامات سے متعلق ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔
source credit: https://www.urdupoint.com/
Comments
Post a Comment