سرمایہ کاروں سے لے کر گھریلو خواتین تک سبھی کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کرنے اور کمانا چاہتے ہیں
دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح پاکستانی عوام کی بھی ایک نمایاں تعداد کرپٹو کرنسی میں کافی دلچسپی رکھتی ہے اور یہیں نہیں بڑے سرمایہ کاروں سے لے کر گھریلو خواتین تک کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے اور پیسے کمانے کی خواہش رکھتے ہیں۔
کرپٹو کرنسی کلنسلٹنگ بزنس کرنے والے 38 سالہ غلام احمد کا کہنا ہے کہ میں ہفتے میں ایک مرتبہ اپنا واٹس ایپ اکاؤںٹ ضرور لاگ ان کرتا ہوں جہاں کرپٹو کرنسی کا پاکستان میں کاروبار سیکھنے اور کاروبار کرنے کے خواہشمند سینکڑوں لوگ موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں سے لے کر گھریلو خواتین تک سب لوگ کرپٹو مائننگ ہارڈ وئیر خریدنا چاہتے ہیں، ان میں سے بہت کم لوگ اسٹاک مارکیٹ کی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں لیکن سب کو رقم میں دلچسپی ضرور ہے۔
پاکستان میں کئی سوشل میڈیا گروپ اس حوالے سے سینکڑوں اور ہزاروں افراد کو تربیت دے رہے ہیں۔ آن لائن کرپٹو کرنسی کے تبادلے ، زیادہ تر پاکستان سے باہر موجود ہیں جیسے Localbitcoins.com ہے،
جہاں کئی پاکستانی ٹریڈرز موجود ہیں۔ اس کے علاوہ Binance اور Binomo ایپلی کیشنز بھی ہیں جو کرپٹو کرنسی کا ریکارڈ رکھتی اور کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرتی ہیں۔ ایک ویب تجزیاتی کمپنی SimilarWeb کے مطابق ان ایپلی کیشنز کے ڈاؤن لوڈ کیے جانے کی شرح ملک کے بڑے بینکوں کی ایپلی کیشنز سے کہیں زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ کسی حقیقی کرنسی کے مقابلے میں بٹ کوائنز یا دیگر کرپٹو کرنسیز ہر طرح کے ضابطوں یا حکومتی کنٹرول سے آزاد ہے اور اس کا استعمال بہت آسان ہے۔اس وقت اسے متعدد ممالک جیسے کینیڈا، چین اور امریکہ وغیرہ میں استعمال کیا جارہا ہے
تاہم دنیا میں انٹرنیٹ تک رسائی رکھنے والا ہر شخص اس کرنسی کو خرید سکتا ہے۔اس کرنسی کی لین دین کے لیے صارف کا لازمی طور پر بٹ کوائن والٹ اکاؤنٹ ہونا چاہئیے جسے بٹ کوائن والٹ اپلیکشن ڈاؤن لوڈ کرکے بنایا جاسکتا ہے
source credit: https://www.urdupoint.com/
Comments
Post a Comment