پارلیمنٹ لاجز سے پھندہ لگی لاش برآمد مرنے والے شخص کی تفصیلات سامنے آگئیں



پارلیمنٹ لاجز سے پھندہ لگی لاش برآمد

ہلاک ہونے والا شخص رکن قومی اسمبلی لال چند کا ڈرائیور ہے،لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ پولیس


پارلیمنٹ لاجز سے پھندہ لگی لاش برآمد
ہلاک ہونے والا شخص رکن قومی اسمبلی لال چند کا ڈرائیور ہے،لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ پولیس

اسلام آباد ، پارلیمنٹ لاجز کے کمرے سے لاش برآمد ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پارلیمنٹ لاجز ایک کمرے سے لاش برآمد ہوئی ہے۔لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔

ولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت سنتوش کمار کے نام سے ہوئی جو رکن قومی اسمبلی لال چند کا ڈرائیور بتایا جا رہا ہے۔لال چند پارلیمانی سیکریٹری انسانی حقوق بھی ہین۔بتایا گیا ہے کہ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے تاہم تاحال نوجوان کی موت کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی

 

source credit: https://www.urdupoint.com/


 

Comments