یونس خان اور حسن علی کے جھگڑے سے متعلق نیا دعویٰ کردیا گیا


یونس نے حسن علی کو آئس باتھ لینے پر اصرار کیا جس پر معاملہ بگڑا ،بیٹنگ کوچ نے پیسرسے کہا کہ ’تیرا باپ بھی آئس باتھ لے گا‘:سپورٹس صحافی صادق نے دعویٰ

لاہور سابق قومی کرکٹر یونس خان اور باولر حسن کے درمیان تلخ کلامی سے متعلق نیا دعویٰ سامنے آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے چند دن پہلے اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد یہ خبر سامنے آئی کہ دورہ جنوبی افریقہ کے دوران یونس خان کا مبینہ طور پر حسن علی سے جھگڑا ہوا اورانہوں نے دورہ انگلینڈ کے دوران بائیو ببل میں چند دن تاخیر سے شمولیت کا اصرار کیا تھا جس پر معاملہ بگڑ گیا ۔

اس معاملے پر سپورٹس صحافی صادق نے دعویٰ کیا تھا کہ یونس خان نے حسن علی کو آئس باتھ لینے پر اصرار کیا جس پر معاملہ بگڑا ،یونس خان نے حسن علی سے کہا کہ ’تیرا باپ بھی آئس باتھ لے گا‘۔ اس کے بعد کوچنگ سٹاف اور دیگر کھلاڑیوں نے درمیان میں مداخلت کر کے دونوں کو ایک دوسرے سے دور کیا ۔

 

 

source credit: https://www.urdupoint.com/


 

Comments