مارک رفالو نے فلسطینیوں کی حمایت کو غلطی قرار دیدیا

 

کیلیفورنیا:(روزنامہ دنیا ) ہالی وڈ اداکار مارک رفالو نےافسوسناک اقدام کرتے ہوئے فلسطینیوں کی حمایت کو اپنی غلطی قرار دے دیا۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق مارک رفالو نے رواں ماہ 11 مئی کو اپنے ٹویٹ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں کی جانے والی حالیہ جارحیت کے پیش نظر ایک آن لائن پٹیشن کا لنک شیئر کرتے ہوئے اسرائیل پر جنوبی افریقہ پر نسل کشی کے فسادات کے دوران لگائی گئی پابندیوں جیسا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم اب انہوں نے اپنے پرانے ٹویٹ پر معافی مانگتے ہوئے اسرائیلی کی مخالفت کو اپنی غلطی تسلیم کرلیا۔


مارک رفالو نے لکھا کہ وہ حال ہی میں اسرائیل کے حوالے سے کی جانے والے اپنے ٹویٹ پر معذرت خواہ ہیں، کیوں کہ ان کے خیال میں ان کا پرانا ٹویٹ اشتعال انگیزی پر مبنی تھا۔تاہم بعض افراد نے ان کے ٹویٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں سمجھایا کہ ان کا پہلا ٹویٹ درست تھا اور نیا ٹویٹ غلط ہے اور وہ پرانے کے بجائے نئے ٹویٹ پر معافی مانگیں۔


 

<pre>source credit: https://urdu.dunyanews.tv/</pr

Comments