نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 19 پیسے فی یونٹ کمی کر دی
صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں دو ارب ساٹھ کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا
نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 19 پیسے کی کمی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی اور اس ضمن میں نیپرا کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے جاری اس نوٹیفکشین کے مطابق سی پی پی اے جی نے80 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، جس پر اتھارٹی نے 28 جولائی2021ء کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قیمت میں کمی کا اطلاق صرف اگست کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔ بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں دو ارب اور ساٹھ کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
اس کمی سے ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین فائدہ اُٹھا سکیں گے۔ البتہ اس کمی کا اطلاق لائف لائن ، زرعی صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔ جب کہ صنعتی صارفین جو انڈسٹریل اسپورٹ پیکج کا فائدہ لے رہیں ہیں ان کو منفی ایف سی اے کا فائدہ اضافی کم قیمت والے یونٹ پر نہیں ملے گا، البتہ بیس ٹیرف کی حد تک منفی ایف سی اے کا فائدہ ضرور ملے گا۔
یاد رہے قبل ازیں بجلی 21 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی تھی۔ 28 جولائی کو نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ، صارفین کو اس حوالے سے آئندہ ماہ کے بلوں میں ریلیف ملے گا تاہم اس فیصلے کا اطلاق لائف لائن، زرعی اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ دوسری جانب نان ٹیکس فائلر بجلی صارفین کے بلوں پر اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا گیا تھا۔ یکم جولائی سے مخصوصی صارفین پر اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کر دیا گیا تھا۔
source credit: https://www.urdupoint.com/
Comments
Post a Comment