کنیکٹکٹ: امریکی خاتون دنیا میں منہ کا سب سے بڑا دہانہ ہونے کے باعث ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں اور لاکھوں روپے ماہانہ کمانے لگیں ساتھ ہی گنیز بک نے انہیں سب سے بڑے دہانے کے ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ بھی عطا کردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق اکتیس سالہ امریکی خاتون کے منہ کی لمبائی اور چوڑائی کھلنے کے بعد دنیا کی تمام خواتین میں سب سے زیادہ ہے۔ وہ ٹک ٹاک اسٹار ہیں اور اپنی اس کیفیت سے ایک ویڈیو سے 10 سے 15 لاکھ روپے تک کمالیتی ہیں۔
سمانتھا ریمسڈیل کہتی ہیں کہ انہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے تحت دنیا کی اس خاتون کا اعزاز حاصل ہوا ہے جس کا منہ کھلنے پر سب سے وسیع ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وہ ٹک ٹاک پر باقاعدگی سے ویڈیو بناتی ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد اسے دیکھتی ہے۔
ن کے 17 لاکھ فالوورز ان کی ویڈیو کے منتظر رہتے ہیں اور ہر ویڈیو پر انہیں 10 سے 15 ہزار ڈالر کی آمدنی ہوتی ہے جو کسی بھی طرح لاکھوں روپے سے کم نہیں۔
نیٹکٹ میں میڈیکل سیلز اینڈ سروس سے وابستہ سمانتھا نے حال ہی میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ دنیا میں آپ کہیں بھی رہتے ہیں اور آپ کی جسمانی ساخت یا عضو غیرمعمولی ہے تو اس سے ڈریں مت بلکہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کریں۔
source credit: https://www.express.pk/
Comments
Post a Comment