ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال صفر ہوگیا ہے، اور تمام ڈسکوز کو طلب کے مطابق بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان
اسلام آبادٕ : ترجمان وزارت توانائی نے دعویٰ کیا کہ ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال صفر ہوگیا ہے، اور تمام ڈسکوز کو طلب کے مطابق بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ملک کے کسی بھی علاقہ میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی، لوڈ شیڈنگ صرف ان علاقوں میں ہے جہاں لاسسز کی بنیاد پر شیڈول میں ہے۔
گذشتہ روز وفاقی وزیر حماد اظہر نے اپنے ٹویٹر پیغام مین کہا کہ بجلی کی طلب و رسد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچتےہوئے 24 ہزار 284 میگا واٹ ہوگئی ہے۔ اس سے طلب اور پیداوار میں بڑھوتری ہی ظاہر نہیں ہوتی بلکہ ترسیل کی استعداد میں اضافہ بھی نمایاں ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ یہ ریکارڈ اس وقت قائم ہوا ہے جب اس سال پیک سیزن میں بھی پاکستان کا سب سے بڑا ڈیم تربیلا محض اپنی صلاحیت کےچوتھے حصے (25 فیصد) کے برابر ہی بجلی بنا رہا ہے۔
source credit: https://www.urdupoint.com/
Comments
Post a Comment