اللہ نے عورت کو جو مقام عطا کیا اس کی وجہ اب سمجھ میں آئی، یاسر حسین

 

کراچی: 

یاسر حسین  نے کہا ہے کہ اللہ نے عورت کو جو مقام عطا کیا اس کی وجہ اب سمجھ میں آئی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی پسندیدہ جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کو خدا نے دو روزقبل بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔ یاسر اور اقرا کے یہاں جیسے ہی بیٹے کی پیدائش ہوئی یاسر حسین نے فوراً یہ خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور اپنے بیٹے کے ننھے سے ہاتھ کی تصویر بھی شیئر کی۔

اسرحسین نے اس موقع پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’اللہ کے حکم سے ہم کبیر حسین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔‘‘ اپنی پوسٹ میں یاسر حسین نے بتایا تھا کہ انہوں نے بیٹے کانام کبیر حسین رکھا ہے۔



source credit: https://www.express.pk/

Comments