فوجی اڈے دینے کا سوال حکومت سے پوچھا جائے، آرمی چیف کا صحافی کو جواب
حکومت سے پوچھے جانے والے سوال کے بارے میں مجھ سے کیوں استفسار کیوں کیا جا رہا ہے۔ آرمی چیف کا صحافی سے استفسار
اسلام آباد چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے صحافی نے امریکا کو اڈے دینے سے متعلق سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ یہ سوال حکومت سے پوچھنا چاہئیے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امریکا کو فوجی اڈے نہیں دے گا،فوجی اڈے دینے کا سوال حکومت سے پوچھا جائے، مجھ سے اس بارے میں استفسار کیوں کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق عشائیے کے بعد آرمی چیف کو رخصت کرنے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی جا رہے تھے تو وہاں پر صحافیوں کا مجمع موجود تھا، صحافیوں نے آرمی چیف سے سوال کیا کہ آپ یہ بتائیں کہ پاکستان امریکا کو اڈے سے گا ؟ انہوں نے کہا اس سوال کا جواب حکومت سے پوچھا جائے ، مجھ سے کیوں پوچھتے ہیں،تاہم بار بار ان سے یہ سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا میرے خیال میں نہیں دئیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرا طویل اجلاس ہوا جو لگ بھگ آٹھ گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا۔
پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، دیگر عسکری حکام، اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت سیاسی قیادت اور چاروں وزرائے اعلیٰ بھی شریک تھے۔
گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے مقبوضہ کشمیر، افغانستان اور قومی سلامتی کی صورتحال پر اراکین اسمبلی کو بریفنگ دی تھی۔ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔
اعلامیے کے مطابق ارکان کی سفارشات کو سکیورٹی پالیسی کا اہم حصہ گردانا جائے گا۔ پارلیمنٹ میں قومی سلامتی کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس سے قبل سکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے گئے، قومی سلامتی کے اس غیر معمولی اجلاس سے قبل تمام شرکا سے موبائل فون لے لیے گئے تھے۔
source credit: https://www.urdupoint.com/

Comments
Post a Comment