تربیلا ڈیم اس وقت اپنی صلاحیت سے صرف 25 فیصد بجلی بنا رہا ہے، آر ایل این جی کی سپلائی بہتر ہونے پر پیر تک بجلی کی پیداوار بڑھ جائے گی۔وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا ٹویٹ
اسلام آباد وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لیے پیر تک کا وقت دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے۔دیہاتوں اور شہروں میں کئی کئی گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے جس سے شہریوں کا جینا محال ہو گیا ہے۔بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہری رات جاگ کر گزرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
بجلی کی طلب اور رسد میں فرق آنے سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع پاکستان کے مختلف شہروں میں جاری ہے۔مختلف شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 4سے 6،دیہی علاقوں میں 8 سے 10گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔اسی حوالے سے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آر ایل این جی کی سپلائی بہتر ہونے پر پیر تک بجلی کی پیداوار بڑھ جائے گی۔
تربیلا ڈیم اس وقت اپنی صلاحیت سے صرف 25 فیصد بجلی بنا رہا ہے۔تربیلا ڈیم سے اگلے ہفتے بجلی کی زیادہ پیدوار شروع ہو جائے گی۔
حماد اظہر نے مزید کہا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کے کم بہاؤ کی وجہ سے کچھ بجلی گھر مکمل صلاحیت سے کام نہیں کررہے ہیں۔ جس کی وجہ سے کچھ فیڈروں پر لوڈ شیڈنگ کا خدشہ ہے۔
source credit: https://www.urdupoint.com/

Comments
Post a Comment