تحریک لبیک سمیت 63 کالعدم تنظیموں پر نئی پابندی عائد کر دی

 

عیدالاضحی سے قبل حکومت متحرک، تحریک لبیک سمیت 63 کالعدم تنظیموں پر نئی پابندی عائد کر دی
کالعدم تنظیموں پر زکوۃ،عطیات،خیرات و صدقات لینے پر پابندی عائد ، کالعدم تنظیمیں عید الاضحی پر کھالیں اکٹھی کرنے کی مجاز نہ ہوں گی، وزارت داخلہ پنجاب

لاہور  عیدالاضحی سے قبل حکومت متحرک، تحریک لبیک سمیت 63 کالعدم تنظیموں پر سخت پابندی عائد کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں پر زکوۃ،عطیات،خیرات و صدقات لینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تنظیمیں عید الاضحی پر کھالیں اکٹھی کرنے کی مجاز نہ ہوں گی۔ان کالعدم تنظیموں کی فہرست میں لشکر جھنگوی،سپاہ صحابہ،سپاہ محمد پاکستان، جیش محمد،لشکریہ طیبہ،تحریک جعفریہ پاکستان،تحریک نفاذ شریعت محمد، القاعدہ، ملت اسلامیہ پاکستان،حزب التحریر،جمعیت انصار،جماعت الفرقان، انصاراسلام،ٹی ٹی پی،لشکر اسلامی،جماعت الدعوۃ،جماعت الاحرار، آئی ایس آئی ایس، لشکر جھنگوی العالمی،ادارہ خدمت خلق، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن،الایثار فاؤنڈیشن،تحریک لبیک پاکستان اور دیگر تنظیمیں شامل ہیں۔

وزارت داخلہ پنجاب نے کہا کہ عیدالاضحی پر کھالیں،عطیات،صدقات،چندہ صرف چیریٹی کمیشن سے منظور شدہ تنظیمیں ہی جمع کر سکیں گی، خیراتی ادارے ضلعی انتظامیہ سے این او سی لئے بغیر کھالیں اکھٹی نہیں کر سکیں گے۔وزارت داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں کی فہرست تمام تھانوں،ڈی سی اوز،ضلعی انتظامیہ کو ارسال کرتے ہوئے ہدایت کی کہ متعلقہ ڈی سی او سے اجازت نامہ والی تنظیمیں ہی عیدالضحی پر عطیات لے سکیں گی۔
واضح رہے کہ کچھ رواں ماہ محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کی جانب سے لکالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، جس کے تحت بتایا گیا تھا کہ کالعدم ٹی ایل پی آزاد کشمیر الیکشن میں حصہ نہیں لے سکے گی۔ بتایاگیا ہے کہ کالعدم تنظیم پر پابندی انسداد دہشت گردی ایکٹ 201 کے تحت لگائی گئی ہے، جس کے بعد تحریک لبیک کو کسی بھی سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔
تاہم بعدازاں یہ پابندی اُٹھا دی گئی تھی۔ تحریک لبیک پاکستان پر انتخابات لڑنے کی پابندی کو الیکشن کمیشن نے بیجا مداخت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔الیکشن کمیشن حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ تحریک لبیک پر تاحال سپریم کورٹ سے پابندی نہیں لگوائی گئی۔ جبکہ کالعدم ٹی ایل پی مرکزی ناظم اعلیٰ آزادکشمیر علامہ عبدالرئوف نظامی نے بھی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل کالعدم تحریک لبیک پر آزاد کشمیر الیکشن میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔



source credit: https://www.urdupoint.com/

Comments