کینیڈا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جون 2021ء) : کینیڈا میں اسلامو فوبیا کا ایک اور واقعہ پیش آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں اسلامو فوبیا کے ایک اور واقعہ میں ایک خاتون اور مرد نے مسجد میں زبردستی گُھسنے کی کوشش کی اور اس میں دھماکہ خیز مواد لگانے سمیت انتظامیہ کو سنگین دھمکیاں بھی دیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو کے علاقہ اسکار بورو میں واقع اسلامک انسٹی ٹیوٹ آف ٹورنٹو میں ایک خاتون اور مرد نے زبردستی گُھسنے کی کوشش کرنے کے ساتھ مسجد میں دھماکہ خیز مواد لگانے کی سنگین دھمکیاں بھی دیں کی جس پر لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ اسکار بورو ایریا میں خاتون اور مرد نے مسجد میں زبردستی گھسنے کی کوشش اور دھماکہ خیز مواد لگانے کی بھی دھمکی دی جس پر فوری پولیس کو طلب کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے کے قریب اسلامک انسٹی ٹیوٹ سے شکایت موصول ہوئی جس میں خواتین اور مرد کے زبردستی مسجد میں گھسنے اور دھمکیاں دینے کی اطلاع دی گئی۔
مسجد میں گھسنے کی کوشش کرنے والے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ان کے پاس سے کسی قسم کا اسلحہ یا دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ گرفتار کیے جانے والے دونوں افراد نشے میں دُھت تھے۔ ٹورنٹو پولیس نے ملزمان اور ان سے کی جانے والی تفتیش سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی کینیڈا میں اسلامو فوبیا کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک شدت پسند نے مذہبی تعصب کی بنیاد پر پاکستانی خاندان کو ٹرک تلے روند دیا تھا اور اس کے نتیجے میں خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ دو روز قبل شہید پاکستانی خاندان کے قتل کے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کر دی گئی تھیں۔
source credit: https://www.urdupoint.com/
Comments
Post a Comment