نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 28 پیسے کمی کی منظوری دے دی
سلام آباد نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 28 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی۔ نیپرا نے مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 12 پیسے سستی کرنے کی درخواست پر سماعت کی، جس میں نیپرا نے مہنگے پاور پلانٹس سے پیداوار پر سوال اُٹھاتے ہوئے نیشنل پاور کنسٹرکشن کارپوریشن (این پی سی سی) حکام سے پوچھا کہ مئی میں فرنس آئل اور ڈیزل سے بحلی پیدا کیوں کی؟ میڈیا رپورٹ کے مطابق این پی سی سی حکام نے جواب دیا کہ مائع گیس (ایل این جی) کی کم دستیابی کے باعث ایسا کرنا پڑا، مئی میں یومیہ 140 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا رہا۔
چیئرمین نیپرا نے ان سے کہا کہ ناقص سسٹم اور سستے پلانٹس کو استعداد سے کم چلانے سے بھی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا، سسٹم میں نقائص کو دور کرنا این ٹی ڈی سی کی ذمہ داری ہے، آپ کی وجہ سے پورا پاکستان کیوں متاثر ہو؟۔
source credit: https://www.urdupoint.com/
Comments
Post a Comment