سر پر چوٹ لگنے سے وقتی طور پر یادداشت گئی تھی: فاف ڈوپلیسی کا انکشاف

 

امید ہے کہ جلد صحت یاب ہوکر گرائونڈ میں ان ایکشن ہوں گا: سینئر بلے باز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
بوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 جون 2021ء ) پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈوپلیسی پشاور زلمی کیخلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہوئے تھے تاہم اب وہ صحت یابی کی جانب گامزن ہیں۔ 36 سالہ فاف ڈوپلیسی نے ٹوئٹر پر زخمی ہونے پر پریشان مداحوں کیلئے ایک پیغام شیئر کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’تمام مداحوں کا شکریہ ، میں صحت یاب ہو کر ہوٹل واپس آگیا ہوں، جنوبی افریقی کرکٹر نے کہا کہ سر پر چوٹ لگنے سے وقتی طور پر یاداشت میں فرق محسوس ہورہا ہے لیکن میں جلد ٹھیک ہوجاؤں گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ جلد ہی مکمل صحتیاب ہوکر کرکٹ گراؤنڈ میں دوبارہ ایکشن میں ہوں گے‘۔اضح رہے کہ پشاور زلمی کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اہم میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے فاف ڈوپلیسی کے سرپر چوٹ لگ گئی تھی، گیند پکڑنے کیلئے ان کا ساتھی پلیئر محمد حسنین سے ٹاکرا ہوگیا تھا۔

 

 

source credit: https://www.urdupoint.com/

Comments